خطے میں عدم استحکام کی جڑ ایران ہے:امریکہ

اقوام متحدہ میں امریکی خاتون مندوب نکی ہیلے نے باور کرایا ہے ایران خطے کے ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ مذہبی نعروں سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے

1053790
خطے میں عدم استحکام کی جڑ ایران ہے:امریکہ

اقوام متحدہ میں امریکی خاتون مندوب نکی ہیلے نے باور کرایا ہے ایران خطے کے ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ مذہبی نعروں سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔

گزشتہ  روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہیلے نے مشرق وسطی میں ایرانی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تہران حکومت  خطّے میں ایسے حکمرانوں کی پذیرائی کررہا ہے جو اپنے عوام کو کیمیائی مواد کے ذریعے موت کی نیند سُلا رہے ہیں۔

مندوب کے مطابق، تہران نے خطے میں اپنے ہمسایہ  ممالک کو رونڈ ڈالا ہے اور ایرانی قیادت  لبنان، شام اور یمن   میں مداخلت   کرتےہوئے مذہبی نعروں کا ناجائز فائدہ   بھی اٹھا  رہی ہے۔

نکی ہیلے نے کہا کہ ایران نے عراق کے اندر اپنے لیے خصوصی علاقہ قائم کیا ہے تا کہ وہاں اپنے زیر انتظام ایجنٹوں اور  جنگجووں  کومالی امداد  اور تربیت فراہم کرے۔

 ایران کی پوری خواہش ہے کہ عراق کو کمزور کیا جائے تا کہ  وہ  اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں کامیاب ہو جائے۔

 



متعللقہ خبریں