امریکی فوجی کمپنی اور دہشتگرد تنظیم YPG کے درمیان سمجھوتہ

سمجھوتے کے متن میں YPG کی طویل  المدت  شکل میں طبّی امداد اور لاجسٹک  کے شعبوں میں  کیسل انٹرنیشنل کے ساتھ  قریبی تعلق قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے

1053356
امریکی فوجی کمپنی اور دہشتگرد تنظیم YPG کے درمیان سمجھوتہ

بین الاقوامی فوجی خدمات  کی منڈی میں کاروائیاں دکھانے والی امریکی کمپنی کیسل انٹرنیشنل نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکی شامی شاخYPG کے ساتھ سمجھوتہ  کر لیا ہے۔

سمجھوتے کے متن میں YPG کی طویل  المدت  شکل میں طبّی امداد اور لاجسٹک  کے شعبوں میں  کیسل انٹرنیشنل کے ساتھ  قریبی تعلق قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

دہشت گرد  تنظیم داعش  کے خلاف  جدوجہد کے دعوے کے ساتھ امریکہ  کے زیر استعمال یہ کمپنی شام میں پیرامیڈک خدمات، فوجی ظبّی  اور محاربہ تربیت  دینے کے حوالے سے پہچانی جاتی ہے۔

کیسل انٹرنیشنل  کی شام میں PKK/YPG  کے لئے امداد سے متعلق متعدد دستاویز اور فوٹو گراف خود کمپنی کے انٹر نیٹ سائٹ پر بھی اور سوشل میڈیا صفحات پر بھی کھلے بندوں دیکھی جا سکتی ہیں۔

کمپنی کے ملازمین کی دہشتگرد تنظیموں کی علامتوں  والے افراد کے ساتھ متعدد تصاویر بھی سوشل میڈیا صفحات پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

'صبح کا سبق' کے نام سے شئیر کی گئی تصاویر میں سے ایک میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  ایک کمرے میں دہشت گرد تنظیم کے اراکین  کو تربیت دی جا رہی ہے جنہوں نے اپنے اسلحے کو زمین پر رکھا ہوا ہے۔

ایک اور تصویر میں دہشتگرد تنظیم کی مسلح عورتوں کے ساتھ  مذکورہ امریکی کمپنی کے ملازمین کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں