روسی طیارے کے عملے کی ہلاکت پر امریکہ کو سخت افسوس ہے: مائیک پومپیو

شام میں روسی طیارے کا گرایا جانا علاقائی مسائل کے پائیدار، پُرامن اور سیاسی حل  کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے: مائیک پومپیو

1052630
روسی طیارے کے عملے کی ہلاکت پر امریکہ کو سخت افسوس ہے: مائیک پومپیو

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شام میں روسی طیارے کا گرایا جانا علاقائی مسائل کے پائیدار، پُرامن اور سیاسی حل  کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔

پومپیو نے موضوع سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "طیارے کا گرایا جانا ایک بدقسمت  حادثہ ہے"۔

پومپیو نے کہا ہے کہ " شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے اینٹی ائیر کرافٹ کے فائر سے گرائے جانے والے روسی طیارے  کے عملے  کی ہلاکت پر امریکہ کو سخت افسوس ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس حادثے نے ہر ایک کو باور کرا دیا ہے کہ شام میں کئے جانے والے فوجی آپریشن اور غلط حکمتِ عملی کس قدر خطرناک ہے لہٰذا علاقے کے مسائل کا پائیدار، پُر امن اور سیاسی حل تلاش کرنا کس قدر ضروری ہے ۔

یہ بھی پڑھئیے : پوتن۔نیتان یاہو ملاقات، ہم معلومات کا تبادلہ کرنے کے لئے تیار ہیں: نیتان یاہو

پومپیو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کی نگرانی میں شام کے مسئلے کا فوری حل ضروری ہے اور یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کر رہا ہے کہ ایران کو اپنے خطرناک اسلحے کا رُخ شام کی طرف موڑنا بند کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ روس کی وزارت دفاع نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ  شام میں  راڈار سے غائب ہونے والے  15 فوجیوں کی ٹیم پر مشتمل il-20 فوجی طیارے کو شامی انتظامیہ کے S-200 ائیر ڈیفنس سسٹم کی طرف سے گرایا گیا ہے۔

روس نے اسرائیل کو واقعے کا  ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے کہا تھا کہ طیارے کی اور ہلاک ہونے والی ٹیم کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔

تاہم اسرائیل کی فوج نے الزامات کی تردید کی تھی اور دعوی کیا تھا  کہ واقعے  کے ذمہ دار شامی انتظامیہ  کی فورسز ، ایران اور حزب اللہ  ہیں۔



متعللقہ خبریں