جمہوریہ کانگو: تین مختلف حملوں میں 11 افراد ہلاک

فوجیوں اور حملہ آوروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 8 فوجیوں اور 3 شہریوں سمیت کُل 11 افراد ہلاک ہو گئے

1051063
جمہوریہ کانگو: تین مختلف حملوں میں 11 افراد ہلاک

جمہوریہ کانگو کے جنوبی صوبے کیوُو میں تین مختلف حملوں میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ کیوُو کے علاقے  دیوگو میں واقع البرٹ جھیل کے اطراف کے دیہات مووارامو، سونگا مویا اور تارا میں بحری فورسز  کی چوکیوں پر کل اوپر تلے  حملے کئے گئے۔

فوجیوں اور حملہ آوروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 8 فوجیوں اور 3 شہریوں سمیت کُل 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حملہ آوروں نے 4 فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔

مقامی حکام نے حملے کی تصدیق کی ہے تاہم واقعے کے بارے تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔



متعللقہ خبریں