ہر ملک اپنی عسکری استعداد کو بڑھانے میں خود مختار ہے، سیکرٹری جنرل نیٹو

ترکی  مہاجرین کے بحران کے معاملے میں بھی ایک انتہائی کلیدی اتحادی ہے، یہ لاکھوں شامی مہاجرین کی  میزبانی کر رہا ہے

1050034
ہر ملک اپنی عسکری استعداد کو بڑھانے میں خود مختار ہے، سیکرٹری جنرل نیٹو

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے ترکی کی جانب سے روس سے ایس۔400 فضائی دفاعی نظام  کی خرید کے فیصلے پر  اپنے جائزے پیش کیے ہیں۔

اسٹولٹن برگ  کا کہنا ہے کہ "فوجی استعداد کو فروغ دینا ملکوں کا اپنا قومی فیصلہ ہے، نیٹو  کے لیے  اہم چیز یہ ہے کہ مختلف نظاموں کو مشترکہ طور پر  بروئے کار لایا جائے۔ "

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے  یہ بات واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک کے زیرِ اہتمام"21 ویں صدی میں نیٹو کی اہمیت " کے زیر عنوان ایک نشست  میں شرکت کے دوران کہی۔

ترکی کی جغرافیائی اہمیت  اور نیٹو کے اتحادی ہونے پر زور دینے والے اسٹولٹن برگ نے  کہا کہ" جب آپ نقشے میں دیکھتے ہیں تو آپ کو انداز ہوگا کہ ترکی  ایک کتنا بڑا ملک ہے، یہ عراق اور شام کا ہمسایہ  ہے اور اس کی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد میں اہمیت سے آپ کو آگاہی ملے گی۔ "

اپنے خطاب میں ترکی کی شام کے معاملے میں  پیش کردہ حساسیت کی جانب بھی اشارہ دینے والے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ" ترکی  مہاجرین کے بحران کے معاملے میں بھی ایک انتہائی کلیدی اتحادی ہے، یہ لاکھوں شامی مہاجرین کی  میزبانی کر رہا ہے۔  بحیرہ   ایجین سے غیر قانونی نقل مکانی کا سد باب کرنے کے لیے یورپی یونین اور ترکی کے مابین  طے پانےو الے معاہدے پر عمل درآمد اہمیت  رکھتا ہے۔  بلا کسی موازنہ کے  ترکی  دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنےو الا ایک اتحادی ہے۔ ایس۔400 اور ایف۔35 کے معاملات میں  مسائل اور مشکلات موجود ہیں۔  میں اس حوالے سے ڈائیلاگ کا خیر مقدم کرتا ہوں تا ہم بیک وقت  ہمیں  ترکی کے تمام تر اتحادیوں کے لیے کردار کو بھی سمجھنا اہمیت کا حامل ہے۔ "

 



متعللقہ خبریں