میں ٹرمپ سے دوبارہ ملنا چاہتا ہوں ،کم جونگ اُن نے خواہش ظاہر کردی

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے امریکی صدر کے ساتھ ایک "نئی ملاقات" کی خواہش ظاہر کی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے

1047184
میں ٹرمپ سے دوبارہ ملنا چاہتا ہوں ،کم جونگ اُن نے خواہش ظاہر کردی

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کی جانب سے ایک "انتہائی دوستانہ" اور "مثبت" خط موصول ہوا ہے جس میں کِم  جونگ ان نے امریکی صدر کے ساتھ ایک "نئی ملاقات" کی خواہش ظاہر کی ہے۔

امریکی صدارتی ترجمان سارہ سینڈرز نے  گزشتہ  روز بتایا کہ ہم اس سربراہ ملاقات کے انعقاد کے لیے  اچھی امید  رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں رابطہ کاری بھی عمل میں لائی جار رہی ہے  جو 12 جون کو سنگاپور میں دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والی تاریخی ملاقات کے بعد  آپس  میں  مل بیٹھنے کا دوسرا موقع ہو گا۔

البتہ ترجمان نے نئی سربراہ ملاقات کا وقت اور اس کے انعقاد کی جگہ کے بارے میں نہیں بتایا۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ  موصول ہونے والا خط اُس پیش رفت کی دلیل ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں ہوئی ہے۔

صدارتی ترجمان نے کہا کہ گزشتہ  اتوار کے روز پیونگ یانگ کی فوجی پریڈ میں شمالی کوریا کی جانب سے بین البر اعظمی بیلسٹک میزائلوں کی عدم نمائش ، جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے حوالے سے نیک نیتی  کا ثبوت ہے۔

 



متعللقہ خبریں