آسٹریلیا کی بحری مشقیں ،چین پہلی بار شامل

آسٹریلیا کی سب سے بڑی بحری فوجی مشقوں میں ستائیس ممالک کی بحریہ کے فوجی شریک ہیں جن میں پہلی دفعہ چین بھی حصہ لے رہا ہے

1046034
آسٹریلیا کی بحری مشقیں ،چین پہلی بار شامل

آسٹریلیا کی سب سے بڑی بحری فوجی مشقوں میں ستائیس ممالک کی بحریہ کے فوجی شریک ہیں۔

ان مشقوں میں 23 بحری جہازوں کے ساتھ آبدوزیں بھی شامل ہیں۔

 چین پہلی  دفعہ  آسٹریلیا کی بحری فوجی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے جس کے لیے3 ہزار چینی فوجی ان مشقوں کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔

یہ فوجی مشقیں آسٹریلوی بندرگاہ ڈارون کے شمال میں جاری ہیں۔

 جنگی مشقوں میں شریک آسٹریلین بحری دستے کے کمانڈر ریئر ایڈمرل جوناتھن میڈ کا کہنا ہے کہ چین کی شرکت دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہے اور یہ باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث ہو گا۔ پاکستان بھی ان فوجی مشقوں کا ایک شریک ملک ہے۔



متعللقہ خبریں