لیبیا :متحارب گروہوں کے درمیان جنگ بندی بحال

لیبیا کے درالحکومت طرابلس کے قریب کئی ہفتوں سے مسلح جھڑپوں میں مصروف متحارب گروہوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہو گیا ہے

1043506
لیبیا :متحارب گروہوں کے درمیان جنگ بندی بحال

لیبیا کے درالحکومت طرابلس کے قریب کئی ہفتوں سے مسلح جھڑپوں میں مصروف متحارب گروپوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہو گیا ہے۔

 یہ بات لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

 یہ معاہدہ لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی غسان سلامہ کی کوششوں سے ہوا ہےجس کا مقصد مسلح تنازعے کا خاتمہ اور عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

اس معاہدے کے بعد متیقہ  ہوائی اڈے  کو دوبارہ کھولا جا سکے گا جو جھڑپوں کی وجہ سے بند کر دیا  گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں