بشار الاسد کا جنگی جنون ہزاروں انسانوں کی موت بن سکتا ہے:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ شامی انتظامیہ  اور بشارالاسد کا جنگی جُنون ادلب شہرمیں ہزاروں بے گناہ شہریوں کی موت کا سبب بن سکتا ہے

1042547
بشار الاسد کا جنگی جنون ہزاروں انسانوں کی موت بن سکتا ہے:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ شامی انتظامیہ  اور بشارالاسد کا جنگی جُنون ادلب شہرمیں ہزاروں بے گناہ شہریوں کی موت کا سبب بن سکتا ہے۔

ٹوئٹرپر ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ بشارالاسد اور ان کے حلیف روس ادلب میں  بلا مقصد اور بے ترتیب فوج کشی سے باز رہیں۔

 انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ادلب پر حملہ کیا گیا تو اس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ شہری مارے جا سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ادلب پرحملہ کرکے بشارالاسد، ایران اور روس بہت بڑی انسانی غلطی کریں گے اور  اس حملے کے نتائج انتہائی خطرناک اور بھیانک ہو سکتے ہیں اگر ادلب پر فوج کشی  کی گئی تو اس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں مگر  عالمی برادری اس کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

قبل ازیں روسی وزیرخارجہ سرگی لیوروف نے کہا تھا کہ شمالی ادلب کی صورت حال پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اعتدال پسندمخالفین اور دہشت گردوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنا ناگزیر ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے بھی ادلب کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ادلب میں  موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنا ہوگی۔

 

 



متعللقہ خبریں