یمن میں فریقین کے ہاتھوں جنگی جرائم ہوئے ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری 3 سالہ تنازعے کے دوران رونما ہونے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فریقین جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں

1038914
یمن میں فریقین کے ہاتھوں جنگی جرائم ہوئے ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے علاقائی اور بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل گروپ کے سربراہ کمال الجندوبی نے کہا ہے کہ یمن میں جاری 3 سالہ تنازعے کے دوران رونما ہونے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فریقین جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

اس گروپ کے  بیان میں مزید کہا گیا کہ فریقین نے جنگ کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کو کم سے کم رکھنے کا بھی خیال نہیں رکھا۔

 اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، سن 2015 سے جاری یمنی تنازعے میں اب تک ساڑھے 6 ہزار سے زائد عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں