میرا مواخذہ کیا گیا تو مارکیٹ بیٹھ جائے گی: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مواخذے سے متعلق افواہوں کے بارے میں ردِ عمل دیتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام ملکی معیشت کو نقصان پہنچائے گا

1036797
میرا مواخذہ کیا گیا تو مارکیٹ بیٹھ جائے گی: صدر ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل فوکس کو ایک انٹر ویو میں کہا کہ ‘میں آپ کو یہ بتاؤں گا کہ اگر مجھے کبھی مواخذے کا سامنے ہوا تو میرے خیال میں مارکیٹ بیٹھ جائے گی’۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مواخذے سے متعلق افواہوں کے بارے میں ردِ عمل دیتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام ملکی معیشت کو نقصان پہنچائے گا۔

فوکس اینڈ فرینڈز کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا ان کا کہنا تھا ’اگر کبھی میرا مواخذہ ہوا تو مارکیٹ مندی کا شکار ہو جائے گی۔

انھوں نے یہ بات اپنے سابق وکیل مائیکل کوہن کے اقرارِ جرم کے بعد کہی جس میں انھوں نے 2016 کے انتخابات میں خواتین کو خاموش رکھنے کے لیے رقم دے کر قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔

صدر ٹرمپ اپنے مواخذے کے معاملے پر کم ہی بات کرتے ہیں۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ان کا مواخذہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

تاہم صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دوںوں خواتین کو رقم کی ادائیگی انتخابی مہم کے قانون کی خلاف ورزیوں میں شامل نہیں ہوتی۔



متعللقہ خبریں