اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان انتقال کر گئے

عنان نے مسائل کا حل ڈائیلاگ کے ذریعے تلاش کرنے  کی کوشش کی اور قیام امن  کے لیے  دن رات  ایک کر دیا تھا

1034848
اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان انتقال کر گئے

اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان انتقال کر گئے ہیں۔

کوفی عنان سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ عارضہ کی فی الحال تشخیص نہ ہونے والی  ایک بیماری سے سوئس شہر برن میں کوفی عنان  زیر علاج اسپتال میں   جہانِ فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

80 سالہ عنان کی وفات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرش نے بھی   اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ہمیں عنان کے انتقال پر دلی صدمہ پہنچا ہے، عنان نے مسائل کا حل ڈائیلاگ کے ذریعے تلاش کرنے  کی کوشش کی اور قیام امن  کے لیے  دن رات  ایک کر دیا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سیکریٹریٹ  جنرل  کا عہدہ سنبھالنے والے پہلے سیاہ فام شخص عنان   نے اس عہدے کو 1997 تا 2006  کے درمیانی عرصے میں جاری رکھا تھا۔

آپ نے بعد ازاں شام کی خانہ جنگی کے دوسرے برس مارچ 2012 میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائےشام کی حیثیت سے طرفین  کو جھڑپوں کے خاتمے کے لیے 6 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا۔

گانا کے شہر کوماسی میں 8 اپریل 1938 کو جنم  پانے والے عنان نے امریکہ اور سویٹزلینڈ میں تعلیم حاصل کی تھی۔

آپ کو سال 2001 میں نوبل امن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں