گزشتہ سال 43 ہزار افراد خانہ جنگی کی بھینٹ چڑھ گئے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ   کےمطابق  گزشتہ سال ، خانہ جنگی اور جھڑپوں  میں   اسلحے کے بے دریغ استعمال سے  تقریباً 43 ہزار  افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت  عام شہریوں کی تھی

1034002
گزشتہ سال 43 ہزار افراد خانہ جنگی کی بھینٹ چڑھ گئے:اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ   کےمطابق  گزشتہ سال ، خانہ جنگی اور جھڑپوں  میں   اسلحے کے بے دریغ استعمال سے  تقریباً 43 ہزار  افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت  عام شہریوں کی تھی ۔

  ادارے کے حقوق انسانی  کے رابطہ دفتر  نے 19 اگست یوم امداد  انسانی کی مناسبت سے  ایک  بیان میں  بتایا کہ  گزشتہ سال   شورش زدہ علاقوں  میں 43 ہزار   افراد  مارے گئے جن میں سے 31904 عام شہری تھے  اور   ہلاک شدگان میں  امدادی  رضاکاروں کی تعداد 139 تھی ۔

 اقوام متحدہ  نے ان اعداد و شمار  کے تناظر میں    خانہ جنگی  اور تشدد ختم کرنے  کا  پر زور مطالبہ کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں