شام اور عراق میں داعش کے ابھی بھی 20 تا 30 ہزارف عسکریت پسند موجود ہیں، اقوام متحدہ

افغانستان  میں  داعش کے ساڑھے 4 ہزار کے لگ بھگ  عسکریت پسند  سر گرم ہیں

1031989
شام اور عراق میں داعش کے ابھی  بھی 20 تا 30 ہزارف عسکریت پسند موجود ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  نے اعلان کیا ہے کہ حزیمت کا سامنا کرنے کے باوجود شام اور عراق میں ابھی بھی20 تا 30 ہزار  دہشت گرد تنظیم داعش کے کارندے موجود ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کردہ دہشت گرد  تنظیموں داعش و القاعدہ کے حوالے سے رپورٹ میں  اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ داعش کے کارندوں کی اکثریت  افغانستان نقل مکانی کر چکی ہے۔

رپورٹ  میں واضح کیا گیا ہے کہ افغانستان  میں  داعش کے ساڑھے 4 ہزار کے لگ بھگ  عسکریت پسند  سر گرم ہیں، اسی طرح لیبیا میں  بھی تین تا 4 ہزار کارندوں  کی موجودگی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کہا گیا ہے کہ شام کے جنوبی علاقہ جات اور اردن کی سرحدوں پر واقع رقبان کیمپ میں  داعش کے کارکنان  روپوش ہیں ، شام میں اس وقت النصرہ محاذ   سب سے زیادہ طاقتور ہو سکتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں