ایران پر نئی پابندیاں،ٹرمپ نے قرارنامے پر دستخط کر دیئے

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر دوبارہ معاشی پابندیاں عائد کردی ہیں جن کا مقصد ایران کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر لانا ہے

1027026
ایران پر نئی پابندیاں،ٹرمپ نے قرارنامے پر دستخط کر دیئے

امریکہ نے ایران پر ایک بار پھر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں ہیں۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے نیا جوہری معاہدہ کیا جائے گا جس کے لیے امریکہ تیار ہے۔

خبر کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر دوبارہ معاشی پابندیاں عائد کردی ہیں جن کا مقصد ایران کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ  ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے پہلے مرحلے  پر مبنی  قرار نامے پر  صدر ٹرمپ  نے دستخط  کر دئیے ہیں۔

ایران پر پابندیوں کا اطلاق کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی حکومت پر معاشی دباؤ برقرار رکھیں گے جس کا مقصد ایرانی حکومت سے ایک نیا اور موثر جوہری معاہدہ کرنا ہے جس کے ذریعے ایران کی تخریبی کارروائیاں ختم کی جاسکیں جن میں اس کا بیلسٹک میزائل پروگرام اور دہشت گردوں کی معاونت  شامل ہیں۔

ٹرمپ نے ایران پر دو مرحلوں میں معاشی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے پہلا مرحلہ منگل سے شروع ہوگیا ہے جبکہ پابندیوں کا دوسرا مرحلہ پانچ نومبر سے شروع ہوگا۔



متعللقہ خبریں