صدر مادورو پر قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے پکڑے گئے:وزیر داخلہ

وینزویلا کے وزیر داخلہ   نیسٹر لوئس  راویرول نے دعوی  کیا ہے کہ گزشتہ  ہفتے  صدر نکولس مادورو پر ڈرون طیارے کی مدد سے قاتلانہ حملے میں ملوث 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے

1026319
صدر مادورو پر قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے پکڑے گئے:وزیر داخلہ

وینزویلا کے وزیر داخلہ   نیسٹر لوئس  راویرول نے دعوی  کیا ہے کہ گزشتہ  ہفتے  صدر نکولس مادورو پر ڈرون طیارے کی مدد سے قاتلانہ حملے میں ملوث 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مدورو ایک ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے  تھے۔

یہ واقعہ ہفتے کے دن اس وقت رونما ہوا تھا  جب وہ دارالحکومت کاراکاس میں ایک فوجی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جو سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کی جا رہی تھی۔

ڈرون حملے سے ہونے والے دھماکے کے بعد پریڈ گراؤنڈ میں موجود فوجیوں میں بھی خوف پھیل گیا اور وہ بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

 اس تقریب میں وینزویلا کی اعلیٰ قیادت سمیت ملک کے 17 ہزار فوجی بھی شریک تھے۔

اس واقعے میں سات فوجی زخمی ہوئے۔

مادورو نے اس مبینہ حملے کا الزام انتہائی دائیں بازو کے گروہوں اور کولمبیا کے صدر خوان مانویل سانتوس پر عائد کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دراصل یہ انہیں ہلاک کرنے کی ایک کوشش تھی۔



متعللقہ خبریں