صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی وکیل کے ساتھ اپنے بیٹے کی ملاقات کو تسلیم کر لیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کر لیا ہے کہ  جون 2016 میں ان کے بیٹے نے  اپنے ایک حریف سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے ایک روسی وکیل سے ملاقات کی تھی

1026736
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی وکیل کے ساتھ اپنے بیٹے کی ملاقات کو تسلیم کر لیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کر لیا ہے کہ  جون 2016 میں ان کے بیٹے نے  اپنے ایک حریف سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے ایک روسی وکیل سے ملاقات کی تھی۔

واشنگٹن پوسٹ ، سی این این اور ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے،  جون 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ جے آر کی اس ملاقات کی وجہ سے صدر ٹرمپ کے اندیشوں کا شکار ہونے کے بارے میں، خبر شائع کئے جانے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پیج سے بیان جاری کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ خبر قطعی طور پر جھوٹ  اور من گھڑت ہے کہ میں 9 جون 2016 میں  ٹرمپ ٹاور میں  اپنے بیٹے کی مذکورہ ملاقات پر اندیشوں کا شکار ہوں۔

واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ ، سی این این اور ایسوسی ایٹڈ پریس نے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے  متعدد حوالوں سے شائع کردہ ان خبروں میں کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جے آر کی  9 جون 2016 کو کریملن سے منسلک ایک وکیل نتالیا ویسلنسکایا  کے ساتھ ملاقات کے نتیجے میں  قانونی مسائل  پیدا ہو سکنے کی وجہ سے صدر ٹرمپ اندیشوں کا شکار ہیں۔

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ جے آر نے اس ملاقات کے بارے میں پہلے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے  نتالیا کے ساتھ ملاقات میں امریکیوں کے مزید روسی بچوں کو سرپرستی میں لینے سے متعلق پروگرام کو التوا میں ڈالے جانے کے موضوع پر بات کی تھی۔

بعد ازاں جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا تھا انہوں نے یہ ملاقات ایسی معلومات کی فراہمی کی تجویز پر کی کہ جو ریپبلکن امیدوار ہیلری کلنٹن کے  لئے نقصان دہ  تھیں۔

واضح رہے کہ سال 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے بارے میں سینٹ کی انصاف کمیٹی کے اٹارنی رابرٹ مُلر  کی شروع کردہ تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں