وسطی جمہوریہ افریقہ میں 3 روسی صحافیوں کا قتل

وسطیٰ افریقی جمہوریہ میں روس کی ایک نجی سکیورٹی کمپنی کی سرگرمیوں کی تفتیش کرنے والے تین صحافی قتل کر دیے گے جنہیں گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا

1023918
وسطی جمہوریہ افریقہ میں 3 روسی صحافیوں کا قتل

وسطیٰ افریقی جمہوریہ میں روس کی ایک نجی سکیورٹی کمپنی کی سرگرمیوں کی تفتیش کرنے والے تین صحافی قتل کر دیے گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ وسطیٰ افریقی جمہوریہ کے شہر سیبُت میں ان صحافیوں کی گاڑی کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔

خبر کے مطابق، ہلاک ہونے والے ان تینوں صحافیوں کے پاس سے پریس کارڈ برآمد ہوئے ہیں تاہم، روسی حکومت کی جانب سے فی الحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ آیا یہ واقعی صحافی تھے۔



متعللقہ خبریں