نائیجیریا: صوبہ زامفارا میں ایک ہزار افراد کی اضافی سکیورٹی فورس بھیج دی گئی

نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے صوبہ زامفارا میں ایک ہزار افراد کی سکیورٹی فورس بھیج دی

1022342
نائیجیریا: صوبہ زامفارا میں ایک ہزار افراد کی اضافی سکیورٹی فورس بھیج دی گئی

نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے صوبہ زامفارا میں ایک ہزار افراد کی سکیورٹی فورس بھیجی ہے۔

بخاری کے ترجمان گاربا شیخو نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں صوبہ زامفارا میں  ایک تواتر سے کئے جانے والے مسلح حملوں کے سدباب اور علاقے کے تحفظ کے لئے صدر محمد بخاری نے علاقے میں ایک ہزار افراد کی اضافی فورسز بھیجی ہیں۔

دوسری طرف زامفارا  اسمبلی کے رکن سانوسی  ریکیجی  نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے سے منسلک علاقے مارادون  میں ایک مسلح گروپ کے حملے کے دوران  15 افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

ریکیجی نے کہا ہے کہ علاقے میں جاری تشدد کے واقعات کی وجہ سے سینکڑوں افراد اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں