شمالی کوریا نے امریکی فوجیوں کی باقیات لوٹا دیں

شمالی کوریا نے  سن 1950 تا 1953 کے درمیان  ہونے والی کوریائی جنگ کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کی باقیات امریکہ کو لوٹا دی ہیں

1020543
شمالی کوریا  نے امریکی فوجیوں کی باقیات لوٹا دیں

شمالی کوریا نے  سن 1950 تا 1953 کے درمیان  ہونے والی کوریائی جنگ کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کی باقیات امریکہ کو لوٹا دی ہیں۔
وائٹ ہاؤس  کےمطابق ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن کے درمیان سنگاپور میں 12 جون کو ہونے والی تاریخی ملاقات میں امریکی فوجیوں کی باقیات کو واپس لوٹانے پر سمجھوتہ ہوا تھا تاہم، انہوں نے باقیات کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دی  تھیں۔
واضح ر ہے  کہ جنگ کے دوران جزیرہ نما کوریا میں 35 ہزار سے زائد امریکی  فوجی  ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ان میں سے 7 ہزار 700 اب بھی لاپتہ ہیں جن میں سے 5300 صرف شمالی کوریا میں لاپتہ ہوئے  تھے ۔



متعللقہ خبریں