نائیجیریا: شدید بارشیں اور سیلاب

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا کے علاقے داماتورو میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

1019196
نائیجیریا: شدید بارشیں اور سیلاب

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا کے علاقے داماتورو میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

نائیجیریا  کی آفات انتظامیہ کے داماتورو کوآرڈینیٹر  الحاج موسی جیداوا کے مطابق سیلاب کی وجہ سے روزمرّہ حیات مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

جیداوا نے کہا ہے کہ سیلاب میں سینکڑوں گھروں اور کاروباری مراکز کو نقصان پہنچا ہے۔

امدادی ٹیموں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں