ایران اور امریکہ کے درمیان مولاجٹ شروع ہو گئی،تندو تیزبیانات کا تبادلہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے  ایرانی صدر روحانی کو دھمکی دی ہے کہ  اگر  ہمیں دوبارہ  گیڈر بھبھکیاں دی گئیں  تو ایسا  سبق دیں گے  کہ  تاریخ یاد رکھے گی

1017209
ایران اور امریکہ کے درمیان مولاجٹ شروع ہو گئی،تندو تیزبیانات کا تبادلہ

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے  ایرانی صدر روحانی کو دھمکی دی ہے کہ  اگر  ہمیں دوبارہ  گیڈر بھبھکیاں دی گئیں  تو ایسا  سبق دیں گے  کہ  تاریخ یاد رکھے گی ۔

 یاد رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی   نے تہران میں  غیر ملکی سفیروں سے خطاب کے دوران   امریکہ کو دھمکی دی تھی کہ   اگر ہم سے  جھڑپ کی تو یہ جنگوں  کی ماں ہوگی ۔

 اس بات پر امریکی صدر کا سخت بیان سامنے آیا   اور ایران کو  سنگین نتائج  کی دھمکی دی ۔

ایرانی صدر نے   عوام سے خطاب کے دوران بھی   ٹرمپ کو"  جھوٹا" اور "مکار  "کہتے ہوئے   خبردار کیا تھا کہ  ایران کی حکمت عملی کا دائرہ  بحر ہند سے مغربی بحیرہ روم  تک اور  بحیرہ قلزم  سے قفقاز تک پھیلا ہوا ہے  لہذا ہمیں ڈرانے  کی جرات نہ کی جائے۔

صدر روحانی  نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کی بندش کی دھمکی دی  اور کہا  کہ جس کو سیاست کی ذرا بھی سمجھ بوجھ ہو وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم ایرانی تیل کی برآمد کو روک دیں گے۔

 ہمارے پاس بہت سے راستے ہیں جن میں سے ایک آبنائے ہرمز بھی ہے۔



متعللقہ خبریں