روس،چین اور یورپی یونین ہمارے دشمن ہیں: ٹرمپ کا تازہ بیان

فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں آج صدر ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹین سے ملاقات کررہےہیں مگر اس سے  قبل ’سی بی ایس‘ ٹی وی کو دیے گئےایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روس، چین اور یورپی یونین ہمارے دشمن ہیں

1013026
روس،چین اور یورپی یونین ہمارے دشمن ہیں: ٹرمپ کا تازہ بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیان بازی کے حوالے بھی شہرت رکھتے ہیں ۔

فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں آج صدر ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹین سے ملاقات کررہےہیں مگر اس سے  قبل ’سی بی ایس‘ ٹی وی کو دیے گئےایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روس، چین اور یورپی یونین ہمارے دشمن ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں بہت سے ممالک کی پالیسیوں سے اختلافات ہیں۔

 یورپی ممالک ہمارے ساتھ تجارت کے  حوالے  سے   جو کچھ کررہےہیں  وہ دشمنی کے زمرے میں آتا ہے۔

 روس بھی کئی پہلوؤں سے ہمارا دشمن ہے جبکہ  چین  کا جہاں تک  تعلق ہے تو وہ ہمارا اقتصادی حریف ہونے کی بنا ٫ پر دشمن ہے۔

 صدر ٹرمپ نے اپنی بات کا  رخ تبدیل کرتےہوئے کہا کہ یہ ممالک دشمن ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سب بُرے بھی ہیں۔

خیال رہے کہ فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی کو امریکہ  اور سوویت یونین کے درمیان سرد جنگ کےدور میں بھی کافی اہمیت حاصل رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے آج پیر کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو اس ملاقات سے بہت کم توقعات ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں