پوتن اور ٹرمپ کے نام کھلا خط

متوقع سربراہی اجلاس صرف دو ممالک کے لئے ہی نہیں پوری دنیا کے لئے اہمیت کا حامل ہے: روزنامہ ہیلسنگن سانومیٹ

1012780
پوتن اور ٹرمپ کے نام کھلا خط

فن لینڈ کے سب سے بڑے روزنامے ہیلسنگن سانومیٹ نے روس کے صدر ولادی میر پوتن اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کھلا مراسلہ شائع کیا ہے۔

روزنامہ  ہیلسنگن سانومیٹ کے رپورٹروں ساسکا ساریکوسکی اور لارا ساریکوسکی  کا رقم کردہ یہ مراسلہ انگریزی، فنش اور رشئین زبانوں میں شائع کیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فن لینڈ نے اس سے قبل بھی کشیدہ ادوار میں روس اور امریکہ کے رہنماوں کی میزبانی کی ہے اور دارالحکومت ہیلنسکی کی طفیل یہ رہنما ہمیشہ یہاں سے چہروں پر مسکراہٹ لئے واپس لوٹے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ 16 جولائی کو ہیلنسکی میں متوقع پوتن۔ ٹرمپ مذاکرات کے نتیجے کے بارے میں پہلے سے کچھ کہنا آسان نہیں ہے کیونکہ حالیہ ادوار میں روس اور امریکہ دونوں کے معاملات میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔

روس اور امریکہ کے باہمی تناو کے کسی کے لئے بھی مفید نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متوقع سربراہی اجلاس اس حوالے سے صرف دو ممالک کے لئے ہی نہیں پوری دنیا کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ پوتن۔ ٹرمپ مذاکرات ٹرمپ کے نیٹو سربراہان  کے ساتھ مذاکرات  اور پوتن کی روس میں جاری عالمی فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت سے فوراً بعد شروع ہو جائیں گے۔



متعللقہ خبریں