جاپان: شدید بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ ہلاکتوں کی تعداد 60 سے تجاوز کر گئی

جاپان کے مغربی اور وسطی حصے میں شدید بارشوں  کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 60 سے تجاوز کر گئی

1008188
جاپان: شدید بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ ہلاکتوں کی تعداد 60 سے تجاوز کر گئی

جاپان کے مغربی اور وسطی حصے میں شدید بارشوں  کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 60 سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکومتی ترجمان یوشی ہیدے سُوگا کے مطابق سیلاب میں 92 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جن میں سے اکثریت کا تعلق ہیرو شیما سے ہے۔

بیان کے مطابق تلاش و بچاو کے کام کو وسیع کر دیا گیا ہے اور امدادی ٹیموں میں 54 ہزار افراد پر مشتمل سول ڈیفنس، کوسٹل گارڈ ، پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ شامل ہے۔

جاپان کے محکمہ موسمیات  نے بھی آج ایہیمے اور کوچی کے علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے اور گیفو کے علاقے میں بھی ہنگامی حالات کا الارم جاری ہے۔

ملک میں بارشوں کی وجہ سے 4.7 ملین افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی  کو حکم بھی تا حکمِ ثانی موجود ہے۔



متعللقہ خبریں