صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈوکی تجارت اور معاشی مسائل پر بات چیت

امریکی صدر اور کینیڈین وزیرِ اعظم کے درمیان 'جی-7' اجلاس کے بعد یہ پہلا باقاعدہ رابطہ ہے جس میں صدر ٹرمپ نے ٹروڈو کو "بہت بد دیانت اور کمزور" شخص قرار دیا تھا

1003500
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈوکی تجارت اور معاشی مسائل  پر بات چیت

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور معاشی مسائل   کے علاوہ دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیرِ اعظم کو جمعے کی شب ٹیلی فون کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے معیشت سے متعلق دو طرفہ امور پر بات کی۔

امریکی صدر اور کینیڈین وزیرِ اعظم کے درمیان 'جی-7' اجلاس کے بعد یہ پہلا باقاعدہ رابطہ ہے جس میں صدر ٹرمپ نے ٹروڈو کو "بہت بد دیانت اور کمزور" شخص قرار دیا تھا۔

گزشتہ ماہ کینیڈا میں ہونے والے دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے سربراہی اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے اتحادی ملکوں پر امریکی معیشت سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور امریکہ کا استحصال کرنے کے الزامات عائد کیے تھے اور بعد ازاں اجلاس ادھورا چھوڑ کر امریکہ آگئے تھے۔

جمعے کو کینیڈا نے امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور المونیم کی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے ردِ عمل میں امریکہ سے برآمد کی جانے والی کئی اشیا پر نئے ٹیکس عائد کردیے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں