صدر ٹرمپ روسی صدر سے متنازع معاملات پر بات کریں گے

روس پر پابندیوں  کے اطلاق کا خاتمہ کیا جائیگا کے جواب میں کہا کہ "ہم روس کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہیں کوئی فیصلہ کر سکیں گے

1003094
صدر ٹرمپ روسی صدر سے متنازع معاملات پر بات کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کاکہنا ہے کہ وہ صدرِ روس ولادیمر پوتن کے ساتھ ملاقات میں اس ملک   کے سن 2016 کے صدارتی  انتخابات  دخل اندازی کرنے کے دعووں کو ایجنڈے میں لائیں گے۔

ٹرمپ نے واشنگٹن سے نیو جرسی پرواز کے وقت ایئر فورس ون طیارے  پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔

آئندہ ماہ فن لینڈ میں پوتن سے ملاقات  میں  روس  کے امریکی انتخابات میں مداخلت کرنے کے دعووں سمیت یوکیرین، شام اور کریمیا کے معاملات کو ایجنڈے میں لانے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے  ایک سوال کہ کیا روس پر پابندیوں  کے اطلاق کا خاتمہ کیا جائیگا کے جواب میں کہا کہ "ہم روس کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہیں کوئی فیصلہ کر سکیں گے۔"

انہوں نے بتایا کہ روس کے کریمیا کے الحاق کے فیصلے کو سابقہ صدر باراک اوباما نے بدقسمتی قرار دیا تھا۔

امریکی صدر نے  ورلڈ  ٹریڈ آرگنائزیشن   کی رکنیت سے دستبرداری  کےبارے میں  خبروں  کے برعکس  اس قسم کی کوئی منصوبہ بندی نہ ہونے کا کہا ہے ۔



متعللقہ خبریں