چین اپنی ایک ایک انچ زمین کا دفاع کرنا جانتا ہے: صدر شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی وزیر خارجہ جیمز میٹس کو بتایا ہے کہ چین کا اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے حوالے سے نکتہ نظر انتہائی واضح ہے اور وہ اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا

1002496
چین  اپنی ایک ایک انچ زمین  کا دفاع کرنا جانتا ہے: صدر شی جن پنگ

چینی صدر نےشی جن پنگ نے کہا ہے کہ   چین اپنے علاقے کا ایک اِنچ بھی نہیں چھوڑے گا۔ یہ بات انہوں نے جنوبی بحیرہ چین کے معاملے پر چین اور تائیوان کے درمیان موجود تناؤ کے تناظر میں کہی ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی وزیر خارجہ جیمز میٹس کو بتایا ہے کہ چین کا اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے حوالے سے نکتہ نظر انتہائی واضح ہے اور وہ اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ چینی صدر کے مطابق چین کے آباء واجداد نے جو کچھ پیھچے چھوڑا ہے، اس میں سے ایک اِنچ بھی کسی کو نہیں دیا جا سکتا۔ تاہم انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ چین کسی اور کا علاقہ حاصل کرنے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر چین میں ہیں اور یہ سابق امریکی میرین جنرل خطے میں چینی فوجی پیش رفت کے شدید ناقد ہیں۔ امریکا نے حال ہی میں چین کی ان بین الاقوامی بحری مشقوں میں بھی حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا، جو امریکی وزیر خارجہ کے دور کے دوران ہی شروع ہونے والی ہیں۔



متعللقہ خبریں