امریکہ مہاجر کیمپ نہیں بنے گا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ مہاجر کیمپ نہیں بنے گا ، ہم غیر قانونی نقل مکانوں کو قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

994937
امریکہ مہاجر کیمپ نہیں بنے گا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کو درپیش غیر قانونی نقل مکانی کے مسئلے کے بارے میں سخت روّیے کو جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ "امریکہ مہاجر کیمپ نہیں بنے گا"۔

وائٹ ہاوس میں مہاجر  پالیسیوں کے بارے میں خطاب میں صدر ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ میں امریکہ کی طرف سے جاری سخت مہاجر پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر اس بات کا اعادہ کیا  ہےکہ امریکہ غیر قانونی نقل مکانوں کو قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نہ تو مہاجر کیمپ بنے گا نہ ہی مہاجرین جمع کرنے کی تنصیب۔ ذرا دیکھیں کہ یورپ اور دیگر جگہوں پر کیا ہو رہا ہے  ہم اس سے مشابہ حالات امریکہ میں بھی پیدا ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کم از کم میری انتظامیہ میں ایسا نہیں ہو گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت نہ کر سکنے والا ملک شمار نہیں ہوں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ غیر قانونی مہاجرین امریکہ کی سرحدوں کو پار کریں۔

انہوں نے سابقہ صدر باراک اوباما کے دور کا حوالہ دیا اور ڈیموکریٹس کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہم زیادہ سخت سرحدی اور مہاجر پالیسیوں کا اطلاق کر کے ماضی کی غلطیوں کی اصلاح کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کے بدترین مہاجر قوانین ہمارے پاس ہیں ۔ بعض مہاجر کنبوں کے بچوں کو تحویل میں لئے جانے سے ایک بُری صورتحال پیدا ہوئی ہے لیکن اس کا تعلق مذکورہ مہاجر قوانین سے ہے۔

موضوع سے متعلق اپنے ٹویٹر پیج سے بھی جاری کردہ بیان میں انہوں لاطینی امریکہ کے ممالک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض نہایت بُرے مجرم  امریکہ میں داخل ہو سکنے کے لئے بچوں کو  استعمال کر رہے ہیں۔ ہماری سرحدوں کے جنوب میں سرزد ہونے والے جرائم پر کوئی نگاہ ڈال رہا ہے۔ یہ ممالک تاریخی حوالے سے جرائم میں سرفہرست ہیں اور ان میں سے  بعض دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شمار ہوتے ہیں۔ امریکہ ان جیسا نہیں بنے گا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ "مہاجرین کا موضوع پہلے ہی سے  لرزہ بر اندام برلن کولیشن کو  دہچکے لگا رہا ہے اور جرمن عوام اپنے حکام کی طرف سے منہ پھیر رہے ہیں۔ جرمنی میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اپنی ثقافتوں کو  نہایت قوت سے تبدیل کرنے والے کئی ملین انسانوں  کو یورپ میں داخلے کی اجازت دینا ایک بڑی غلطی تھی۔



متعللقہ خبریں