نکاراگوا: اپارٹمنٹ پر حملہ 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نکاراگوا میں ایک اپارٹمنٹ میں پھینکے گئے پیٹرول بموں کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے

993762
نکاراگوا: اپارٹمنٹ پر حملہ 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

وسطی امریکہ کے ملک نکاراگوا میں ایک اپارٹمنٹ میں پھینکے گئے پیٹرول بموں کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فائر بریگیڈ کے  سربراہ رومن لانڈیرو نے واقعے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل صبح کے وقت چہروں کو ماسک سے چھپائے حملہ آرووں کے ایک گروپ نے  3 منزلہ اپارٹمنٹ پر حملہ کر دیا اور آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف فائر بریگیڈ کے عملے کے کام کو بھی روکنے کی کوشش کی۔

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ  پیٹرول بم حملہ ملک میں ماہ اپریل سے لے کر اب تک جاری حکومت مخالف مظاہروں میں مظاہرین سے جھڑپیں کرنے والے اقتدار کے حامی ملیشیاوں کی طرف سے کیا گیا ہے۔

آگ سے بچنے والے اپارٹمنٹ کے ایک رہائشی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے اس سے قبل اپارٹمنٹ کو ماہر نشانے باز  کی پوزیشن کے لئے استعمال کرنا چاہا تھا۔

دوسری طرف  2 ماہ سے جاری بحران کو ختم کرنے کے لئے  احتجاجی گروپوں اور حکومت کے نمائندوں کے درمیان  مذاکرات بھی جاری ہیں۔

نکارا گوا انسانی حقوق کے مرکز کی طرف سے 10 جون کو جاری کردہ    بیان کے مطابق ملک میں ماہِ اپریل سے جاری حکومت مخالف مظاہروں اور تشدد کے واقعات میں 135 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں ماہِ اپریل  میں حکومت کی سوشل سکیورٹی اصلاحات  کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے وسیع پیمانے کے مظاہروں میں تبدیل ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں