موصل کا استحکام پورے عراق اور پورے علاقے کے استحکام کے لئے ضروری ہے: اینجلینا جولی

جب سے میں اقوام متحدہ مہاجرین ہائی کمیشن کے ساتھ کام کر رہی ہوں  جتنے بھی تباہ شدہ علاقوں کا میں نے دورہ کیا یہ علاقہ ان سب سے زیادہ تباہ  شدہ علاقہ ہے: اینجلینا جولی

993715
موصل کا استحکام پورے عراق اور پورے علاقے کے استحکام کے لئے ضروری ہے: اینجلینا جولی
angelina jolie irak2.jpg
angelina jolie irak1.jpg

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے مہاجرین  ہائی کمیشن کی خیر سگالی سفیر اینجلینا جولی نے عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں اور جھڑپوں کی وجہ سے تباہ حال شہر موصل کا دورہ کیا۔

عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ جولی نے  شدید جھڑپوں کا نشانہ بننے والے شہر  کے مغرب میں  پرانے موصل  کے تباہ شدہ حصے کو گھوم پھر کر دیکھا۔

انہوں نے علاقے کے بعض رہائشیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی اور ان کی ضروریات اور  علاقے کی تعمیر نو کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

دوسری طرف اقوام متحدہ مہاجرین ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جولی نے علاقے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "جب سے میں اقوام متحدہ مہاجرین ہائی کمیشن کے ساتھ کام کر رہی ہوں  جتنے بھی تباہ شدہ علاقوں کا میں نے دورہ کیا یہ علاقہ ان سب سے زیادہ تباہ  شدہ علاقہ ہے"۔

انہوں نے کہا کہ " یہاں کے انسان اپنا سب کچھ گنوا بیٹھے ہیں، ان کے گھر مسمار ہو چکے ہیں اور وہ غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان میں سے اکثر کے پاس اپنے بچوں کے لئے دوائیں بھی نہیں ہیں یہاں تک کہ پانی بھی میسر نہیں ہے"۔

جولی نے کہا کہ داعش کے حملوں کی وجہ سے علاقے کے عوام کو جو مصائب جھیلنا پڑے ہیں وہ ناقابل بیان ہیں۔ علاقے کے عوام اس وقت نہایت محدود مدد کے ساتھ اپنے مسمار گھروں کو دوبارہ سے تعمیر کر رہے ہیں۔ ان میں سے اکثریت تکلیفیں اور مصائب جھیلنے کے باوجود پُر امید ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مدد کی ضرورت ہے اور شہر کا استحکام ، پورے عراق اور  آنے والے دنوں میں پورے علاقے کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں