صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون کا سربراہ اجلاس ختتام پذیر، ٹرمپ کے سخت موقف پر مخالفت

امریکی صدر کی جانب سے اسٹیل اور المونیم کی درآمد کے ٹیرف میں اضافے پر جی سیون ممالک اور امریکا میں اختلافات بر قرار ہیں

989558
صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون کا سربراہ اجلاس ختتام پذیر، ٹرمپ کے سخت موقف پر مخالفت

صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون کا دو روزہ سربراہ اجلاس کینیڈا میں اختتام پذیر  ہوگیا ہے۔ جہاں امیریکی صدر اور دیگر ممالک درمیان تناؤ برقرار رہا۔

جی سیون سربراہی اجلاس کے پہلے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسٹیل اورایلومینیم کی درآمد پر ٹیکس عائد کرنے پر دیگر ملکوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلے روز اجلاس کے بعد جاری پریس ریلیز کے مطابق امریکا کے تجارتی شراکت داروں نے ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مخالفت کی اور اسے فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ۔تاہم امریکا اور یورپی یونین نے اگلے دو ہفتوں میں تجارت کے حوالے سے مذاکرات پراتفاق کیا ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے اسٹیل اور المونیم کی درآمد کے ٹیرف میں اضافے پر جی سیون ممالک اور امریکا میں اختلافات بر قرار ہیں۔ امریکی اس  سربراہی اجلاس کے بعد سنگاپور روانہ ہو جائیں گے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان 12 جون ملاقات متوقع ہے۔

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے مطابق کینیڈین علاقے لا مالبائی میں امیر اور صنعتی ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کی سمٹ کے حاشیے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ایک ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر اور کینیڈین وزیر اعظم کے درمیان شمالی امریکی آزاد تجارتی معاہدے پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق فرانسیسی صدر کے ساتھ بات چیت میں ٹرمپ نے اپنی توجہ شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن کے ساتھ ہونے والی اپنی آئندہ ملاقات پر مرکوز رکھی۔ ٹرمپ اور اُن کی ملاقات بارہ جون کو سنگاپور میں ہو گی۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جی سیون سے تعلق رکھنے والے ممالک مشترکہ اعلامیہ پر متفق ہو جائیں گے انہوں نے یہ با ت کانفرس کے میزبان ملک کینیڈین وزیاعظم جسٹین ٹروڈیو کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی ۔ جبکہ دنیا کے صنعتی طور پر انتہائی ترقی یافتہ ممالک کے اجلاس میں شریک رہماں کی اکثریت کا کہنا تھا کہ تجارتی محصولات بارے امریکہ اور کینڈا میں تلخی کے باعث اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہو سکے گا۔



متعللقہ خبریں