اگر یورپ شامی مہاجرین کی یورپ آمد میں کمی چاہتا ہے تو اسے شامیوں کی مدد کرنا ہو گی: پوتن

یورپ شام اور ہمسایہ ممالک سے مہاجرین کی رو میں کمی کرنا چاہتا ہے  تو اسے شامیوں کی مدد کرنا ہو گی: صدر ولادی میر پوتن

986892
اگر یورپ شامی مہاجرین کی یورپ آمد میں کمی چاہتا ہے تو اسے شامیوں کی مدد کرنا ہو گی: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ یورپ شام اور ہمسایہ ممالک سے مہاجرین کی رو میں کمی کرنا چاہتا ہے  تو اسے شامیوں کی مدد کرنا ہو گی۔

ولادی میر پوتن نے روس اور آسٹریا  کے درمیان 1968 میں طے پانے والے گیس کے سمجھوتے  کی 50 ویں سالانہ یاد کے موقع پر آسٹریا کے دارالحکومت ویانا  میں صدر الیگزینڈر وان در بیلن اور وزیر اعظم سباسٹئین کروز کے ساتھ ملاقات کی۔

کروز کے ساتھ ملاقات میں پوتن نے کہا کہ اگر یورپ چاہتا ہے کہ شامی مہاجرین کی یورپ آمد میں کمی ہو تو اسے شامیوں کی مدد کرنا ہو گی۔

مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکسوں کے امتیاز کو جاری رکھے جانےا ور جدت کے شعبے میں تعاون سمیت مختلف شعبوں میں  سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔

پوتن کا دورہ آسٹریا نئے دور حکومت میں ان کا پہلا بیرون ملک دورہ ہونے کے ساتھ ساتھ حالیہ مہینوں میں ان کے مغربی یورپی ممالک کے پہلے دورے کی  حیثیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں