"فوایگو" آتش فشاں :ہلاک شدگان کی تعداد 75 ہو گئی

وسطی  امریکی ملک گوئٹے مالا میں" فیوگو" نامی آتش فشاں پھٹنے کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد  75 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 192 افراد تا حال لا پتہ ہیں

986745
"فوایگو" آتش فشاں :ہلاک شدگان کی تعداد 75 ہو گئی

وسطی  امریکی ملک گوئٹے مالا میں" فوایگو" نامی آتش فشاں پھٹنے کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد  75 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ اموات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ 192 افراد تا حل لا پتہ  ہیں۔

مقامی ماہرین کے مطابق ،گوئٹے مالا میں 1974 کے بعد سے اب تک آتش فشاں پھٹنے کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔

" فوایگو "نامی یہ آتش فشاں رواں سال  دوسری مرتبہ پھٹا ہے  جس کے نتیجے میں آتش فشاں سے پتھریلے لاوے کا اخراج ہوا اور کثیف دھواں ہر جانب پھیل گیا۔

امدادی رضاکار بھاری مشینری اور بیلچوں کی مدد سے متاثرین اور زندہ بچ جانے والے افراد کو تلاش کررہے ہیں۔



متعللقہ خبریں