کم جونگ اُن کے خط کا بے چینی سے منتظر ہوں: ٹرمپ

ڈونالڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے  رابطے کا سلسلہ  حوصلہ افزا٫ ہے آج  شمالی کوریائی سفارتکار واشنگٹن  میں مجھے کم جونگ اُن کا ایک خط دیں گے جس  کے مواد کا  میں بے چینی سے منتظر ہوں

983402
کم جونگ اُن کے خط کا بے چینی سے منتظر ہوں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے شمالی کوریائی لیڈر سے 12 جون کی ملاقات کو  خارج از امکان قرار  نہیں دیا ۔

 ٹرمپ نے کہا کہ یہ  ہو سکتا ہے  مگر  اس ملاقات سے  تنازعے  کا مکمل خاتمہ اخذ نہ کیا جائے  تو بہتر ہوگا۔

 ٹرمپ نے ٹیکساس روانگی سے  قبل  ریاست میری لینڈ  میں اخباری صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ  وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے  نیو یارک میں شمالی کوریائی سفارت کار سے ملاقات کی جو کہ کامیاب رہی   ہے ،شمالی کوریا سے  رابطے کا سلسلہ  حوصلہ افزا٫ ہے آج  شمالی کوریائی سفارتکار واشنگٹن  میں مجھے کم جونگ اُن کا ایک خط دیں گے     جس  کے مواد کا  میں بے چینی سے منتظر ہوں ۔



متعللقہ خبریں