روس کے وزیر خارجہ شمالی کوریا کے دورے پر

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف 31 مئی کو شمالی کوریا کا دورہ کریں گے: وزارت خارجہ

981926
روس کے وزیر خارجہ شمالی کوریا کے دورے پر

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کل شمالی کوریا کے دورے پر تشریف لے جائیں گے۔

روس کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف 31 مئی کو شمالی کوریا کا دورہ کریں گے"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ " دورے کے دوران دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات ہوں گے جن میں دو طرفہ ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا اس کے علاوہ کوریا جزیرہ نما کے اطراف  کی صورتحال اور کلیدی اہمیت کے حامل دیگر بین الاقوامی اور علاقائی مسائل  پر بھی تبادلہ خیالات کئے جانے کی توقع ہے"۔

دوسری طرف امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کِم یانگ اُن کے ساتھ 12 جون کو سنگاپور میں متوقع مذاکرات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم بعد ازاں شمالی کوریا اور امریکہ کے وفود نے کسی ممکنہ مذاکرات کے لئے ڈپلومیسی میں اضافہ کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں