شمالی کوریا کے لیڈر سے ملاقات اب بھی ممکن ہے، صدر ٹرمپ

ٹرمپ  نے   شمالی کوریا کے تازہ اعلانات کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'ہر کس کھیل کھیلنا چاہتا ہے۔'

979380
شمالی کوریا کے لیڈر سے ملاقات اب بھی ممکن ہے، صدر ٹرمپ

متحدہ امریکہ  کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ اگلے ماہ کی 12 تاریخ کو ملاقات اب بھی ممکن ہے۔

امریکی صدر نے امریکی بحری  بیٹرے کی پاسنگ آؤٹ تقریب  میں شرکت کی غرض سے میری لینڈ روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس  میں بریفنگ دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طے شدہ ملاقات یہ کہتے ہوئے  منسوخ کر دی تھی کہ موجودہ حالات میں ملاقات کرنا نامناسب ہو گا۔

اس سےقبل  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ شمالی کوریا سے خوشگوار اور کارآمد بیان کا آنا بہت اچھی خبر ہے۔ ہم جلد ہی دیکھیں گے کہ مزید کیا پیش رفت ہوتی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ  ہم  سب مل کر آئندہ کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ یہ 12 جون  کو بھی ہو سکتی ہے۔ ہماری ان سے بات چیت جاری ہے ، وہ  اس ملاقات کی زیادہ  خواہش رکھتے  ہیں اور ہم بھی مثبت پیش رفت کے متمنی ہیں۔

ٹرمپ  نے   شمالی کوریا کے تازہ اعلانات کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'ہر کس کھیل کھیلنا چاہتا ہے۔'



متعللقہ خبریں