یوکرین میں ملائیشئن ایئرلائنز کا طیارہ روسی میزائل لگنے سے گرا:تفتیشی ماہرین

ملائیشین ایئرلائن کی پرواز MH17 کی 2014 میں یوکرین کی فضائی حدود میں تباہی کی تفتیش کرنے والے ماہرین نے کہا ہے انہوں نے اُس روسی فوجی یونٹ کی شناخت کر لی ہے جس نے یہ میزائل داغا تھا

978247
یوکرین میں ملائیشئن ایئرلائنز کا طیارہ روسی میزائل لگنے سے گرا:تفتیشی ماہرین

ملائیشین ایئرلائن کی پرواز MH17 کی 2014 میں یوکرین کی فضائی حدود میں تباہی کی تفتیش کرنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ انہوں نے اُس روسی فوجی یونٹ کی شناخت کر لی ہے جس نے یہ میزائل داغا تھا۔

 تفتیشی ٹیم کے رکن اور ہالینڈ کی  پولیس کے انسداد جرائم  کے سربراہ ولبرٹ پاؤلیسن کے مطابق یہ میزائل روس کی 53ویں اینٹی ایئرکرافٹ بریگیڈ کی طرف سے داغا گیا۔

 اخباری  کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میزائل لے جانے والے قافلے کی تمام گاڑیاں روسی مسلح افواج کی تھیں۔



متعللقہ خبریں