شمالی کوریا نے اپنے جوہری تجرباتی فیلڈز کو تباہ کرنا شروع کر دیا

پُنگیے ری جوہری تجرباتی فیلڈ کی سرنگوں کی دھماکہ خیز مواد کی مدد سے تباہی کو غیر ملکی اخباری نمائندوں  نے بھی دیکھا

978354
شمالی کوریا نے اپنے جوہری تجرباتی فیلڈز کو  تباہ کرنا شروع کر دیا

شمالی کوریا نے اپنے جوہری تجرباتی فیلڈز کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

پُنگیے ری جوہری تجرباتی فیلڈ کی سرنگوں کی دھماکہ خیز مواد کی مدد سے تباہی کو غیر ملکی اخباری نمائندوں  نے بھی دیکھا۔

شمالی کوریا  نے، صدر کِم یانگ اُن  اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 12 جون کو سنگا پور میں متوقع سربراہی اجلاس سے قبل ،جوہری تجرباتی فیلڈز کو خالی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ  23 سے 25 مئی کو ملک کے شمال مشرقی جوہری تجرباتی فیلڈز میں سرنگوں کو تباہ کر دیا جائے گا، مانیٹرنگ اور تحقیقاتی تنصیبات کو خالی کیا جائے گا اور محافظ یونٹوں  کو علاقے سے نکال دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں