نیو یارک: مظاہرین کا احتجاج ،ٹرمپ کوجھوٹا ،لالچی اور شکاری قرار دے دیا

نیویارک میں امریکی صدرٹرمپ کی ایک خیراتی مہم میں شرکت کے دوران مظاہرین نے جھوٹا ،لالچی  اور شکاری قرار دیتےہوئے کہا کہ اُنہیں ٹویٹرپراشتعال  پھیلانے والا نہیں بلکہ  صحیح معنوں میں ایک لیڈرچاہیئے

977758
نیو یارک: مظاہرین کا احتجاج ،ٹرمپ کوجھوٹا ،لالچی اور شکاری قرار دے دیا

نیو یارک میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایک خیراتی مہم میں شرکت کے دوران  اُن پر فقرے کسے گئے ۔

مظاہرین نے  مین ہیٹن   میں واقع  لوُٹ نیویارک  پیلس ہوٹل میں منعقدہ  خیراتی مہم  کے دوران  ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین نے ٹرمپ کو  جھوٹا ،لالچی  اور شکاری قرار دیتےہوئے کہا کہ  اُنہیں ٹویٹر  پر   اشتعال  پھیلانے والا نہیں  بلکہ  صحیح معنوں میں  ایک  لیڈر  چاہیئے۔

  پولیس نے  نیو یارک     کی بعض شاہراہوں اور گلیوں کو  ٹریفک کےلیے بند کردیا اور  متعلقہ ہوٹل کے باہر ٹرک کھڑے کروا دیئے۔



متعللقہ خبریں