نکی ہیلے تمہارے ہاتھ خون آلود ہیں، ہوسٹن یونیورسٹی میں نکی ہیلے کے خلاف  احتجاج

ہوسٹن یونیورسٹی میں، اسرائیل کے غزہ میں قتل عام کے بارے میں نقطہ نظر کی وجہ سے، امریکہ کی اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندہ نکی ہیلے کے خلاف احتجاج

977759
نکی ہیلے تمہارے ہاتھ خون آلود ہیں، ہوسٹن یونیورسٹی میں نکی ہیلے کے خلاف  احتجاج

ہوسٹن یونیورسٹی میں، اسرائیل کے غزہ میں قتل عام کے بارے میں نقطہ نظر کی وجہ سے، امریکہ کی اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندہ نکی ہیلے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ہیلے ،ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ میں اسرائیل کی مضبوط ترین حامیوں میں سے ہیں اور ہوسٹن یونیورسٹی میں ان کے خطاب کے دوران انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جیسے ہی انہوں نے خطاب کا آغاز کیا فلسطین کی تحریر والی ٹی شرٹ پہنے ایک طالبعلم کھڑا ہو گیا اور "نکی ہیلے تمہارے ہاتھ خون آلود ہیں،  تم نسل کشی اور قتل عام کو جاری رکھے ہوئے ہو، تم دہشت گردوں اور استحصالیوں کی ساجھے دار ہو" کے الفاظ کے ساتھ ان کے خلاف احتجاج کیا۔

ہیلے کے خلاف احتجاج کرنے والے طالبعلم کو ہال سے تالیاں بجا کر داد دی گئی اور بعد ازاں کثیر تعداد میں طالبعلم کھڑے ہو گئے اور "نکی ، نکی کیا فلسطین میں  سیریل  قتل کا ا رتکاب تمہیں دکھائی نہیں دے رہا؟ نکی، نکی تم چھپ نہیں سکتی تم نے نسل کشی  کی ہے؟" کی شکل میں نعرے لگائے۔

فلسطین کے حامی طالبعلموں نے فیس بُک سے بھی تحریری بیان جاری کیا اور نکی ہیلے کو فلسطینی عوام  کے خلاف کھلا امتیاز برتنے اور دنیا میں جاری نا انصافی کو دیکھا ان دیکھا کرنے کا قصور وار ٹھہرایا۔

طالبعلموں نے ہیلے کو اسرائیل کے غزہ میں قتل عام کے  بارے میں تحقیقات کے راستے میں رکاوٹ بننے کا قصور وار ٹھہرایا   اور کہا کہ انہوں نے خود کو اسرائیل کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرنے کے لئے وقف کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ہیلے نے اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل میں دعوی کیا تھا کہ غزہ کے احتجاجی مظاہروں  میں اسرائیل نے  اپنا دفاع کیا ہے اور انتہائی اعتدال کا مظاہرہ کیا ہے۔

14 مئی کو امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی اور یومِ نقبہ کی 70 ویں سالانہ یاد کے موقع پر جمع ہونے والے مظاہرین پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 60 سے زائد فلسطینی شہید اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں