جی سیون نے وینیزویلا کے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے

دنیا کے سات امیر اور صنعتی ملکوں کے گروپ "جی سیون "نے وینزویلا کے صدارتی انتخابات کو مسترد کر دیا

977901
جی سیون نے وینیزویلا کے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے

دنیا کے سات امیر اور صنعتی ملکوں کے گروپ "جی سیون "نے وینزویلا کے صدارتی انتخابات کو مسترد کر دیا ۔

خبر کے مطابق جی سیون کے ممالک  برطانیہ، جرمنی، فرانس،کینیڈا، امریکہ،اٹلی اور جاپان کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ نکولس مادوروکا انتخاب بنیادی بے قاعدگیوں سے عبارت ہے اور انہیں جائز اور شفاف نہیں قرار دیا جا سکتا۔

 ان ملکوں کے ساتھ ساتھ  یورپی یونین نے بھی مادورو کے انتخاب کو مسترد کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ  وینزویلا کےصدارتی  انتخابات  واضح طور پر عالمی معیار سے  ہم  آہنگ نہیں تھے ۔

واضح رہے کہ عالمی برادری بھی ان انتخابی نتائج  کو افسوسناک قرار دے چکی ہے۔



متعللقہ خبریں