جینا ہیسپل نے" سی آئی اے" کی پہلی خاتون سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

جینا ہیسپل نے امریکہ کے خفیہ ادارے  "سی آئی اے" کے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے جو کہ ادارے کی پہلی خاتون سربراہ ہونگی

976112
جینا ہیسپل نے" سی آئی اے" کی پہلی خاتون سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

جینا ہیسپل نے امریکہ کے خفیہ ادارے  "سی آئی اے" کے سربراہ کی حیثیت سے  حلف اٹھا لیا ہے ۔

61 سالہ جینا ہیسپل سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیں  جو کہ  اس سے قبل سی آئی اے کی نائب سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔

سی آئی اے کے مرکزی دفتر میں ہونے والی تقریب میں  صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک تھے جبکہ نائب صدر مائیک پینس نے جینا ہیسپل سے حلف لیا۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع  پرکہا کہ جینا مضبوط خاتون ہیں اور جب امریکہ کے دفاع کی بات آئے گی تو جینا مایوس نہیں کریں گی۔

جینا ہیسپل نے مائیک پومپیو کی جگہ  یہ منصب  سنبھالا  ہے  جو کہ اس وقت  وزیر خارجہ کا قلمدان  رکھتے ہیں۔

100 رکنی سینیٹ میں ہونے  والی  رائے دہی  میں جینا ہیسپل کے حق میں 54 جبکہ ان کے خلاف 45 ووٹ پڑے تھے ۔



متعللقہ خبریں