ٹرمپ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

ٹرمپ۔ گوٹرش ملاقات میں شمالی کوریا، شام، ایران اور اقوام متحدہ میں اصلاحات جیسے معاملات زیر غور آئے

974397
ٹرمپ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

صدرِ امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ  اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرش نے  وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ ٹرمپ۔ گوٹرش ملاقات میں شمالی کوریا، شام، ایران اور اقوام متحدہ میں اصلاحات جیسے معاملات زیر غور آئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  اس ملاقات میں ٹرمپ نے کہیں زیادہ  مؤثر اور فائدہ مند امور کے حوالے سے گوٹرش  سے تعاون  کا اظہار کیا ہے۔

علاوہ ازیں   یہ بھی اطلاع دی گئی ہے کہ دونوں سربراہان نے آئندہ کے دور میں بین الاقوامی پلیٹ فارم  کے بنیادی معاملات میں مل جل کر کام کرنے کے عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب مذکورہ میٹنگ کے حوالے سے ٹویٹ کر نے والے ٹرمپ نے  گوٹرش اور امریکہ کی اقوام متحدہ  میں دائمی مندوب  نِکی ہیلے  کا کامیاب امور سر انجام دینے پر شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں