کیوبا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ110 افراد ہلاک

اطلاعات کے مطابق کیوبا کی قومی فضائی کمپنی کیوبن ایوی ایشن کا مسافر طیارہ دارالحکومت ہوانا کے جوز مارٹی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

974278
کیوبا میں   ایک مسافر بردار طیارہ  گر کر تباہ110 افراد ہلاک

کیوبا میں   ایک مسافر بردار گر کر تباہ،  طیارہ  ٹیک آف کے فوراً بعد ائیر پورٹ  پر گر کر تباہ۔ ، طیارے میں 107 مسافر سوار تھےجس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کیوبا کی قومی فضائی کمپنی کیوبن ایوی ایشن کا مسافر طیارہ دارالحکومت ہوانا کے جوز مارٹی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

بوئنگ 737 طیارے میں 104 مسافر اور عملے کے 9 ارکان سوار تھے جن میں سے صرف 3 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے اور ان کی حالت بھی انتہائی تشویش ناک ہے۔

یوبا کے مقامی میڈیا کے مطابق طیارے نے جوز مارٹی ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور اسے کیوبا کے مشرقی شہر ہولگوئین جانا تھا تاہم اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

جائے حادثہ پر موجود کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمارے پاس دینے کے لیے زیادہ اچھی خبر نہیں، ایسا لگتا ہے حادثے میں بہت زیادہ نقصان ہوا‘۔

انہوں نے بتایا کہ طیارے میں عملے کے 9 ارکان اور دیگر مسافروں سمیت 113 افراد موجود تھے۔

اس حوالے سے ایک فوجی افسر نے بتایا کہ حادثے میں صرف 3 افراد زندہ بچے ہیں اور ان کے اس دعوے کی تصدیق کیوبا کے سرکاری میڈیا نے بھی کی ہے۔

ٹیگز: #کیوبا

متعللقہ خبریں