امریکہ شمالی کوریا کی اقتصادی مدد کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

پومپیو  نے یہ اعلان جنوبی کوریا کے ہم منصب کانگ کیونگ وہا  کے ہمراہ  امریکی  دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرس  میں کیا

969198
امریکہ شمالی کوریا کی اقتصادی مدد کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے  اعلان  کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا جوہری  اسلحہ کی تیاری سے  باز آگیا تو  پھر امریکہ اس کی اقتصادی طور پر مدد کر سکتا ہے۔

پومپیو  نے یہ اعلان جنوبی کوریا کے ہم منصب کانگ کیونگ وہا  کے ہمراہ  امریکی  دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرس  میں کیا۔

اس دوران پومپیو نے بتایا کہ "اگر شمالی کوریا نے مستقل اور ناقابل واپسی  طریقے سے خطے کو جوہری اسلحہ سے  پاک کرنے میں  اتفاق قائم کر لیا تو پھر شمالی کوریا اور اس کے عوام کا مستقبل درخشاں ہو گا، اس سلسلے میں  امریکہ اس سے بھر پور تعاون کر سکتا ہے۔"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن کی 12 جون کو سنگا پور میں ملاقات پر توجہ مبذول کرانے والے پومپیو نے بتایا کہ اس ملاقات کو مقصد جزیرہ نما کوریا  کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنا ہے۔

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کیونگ وہا نے  ٹرمپ  اور اُن کی ملاقات  کے  حوالے سے کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کو  اس معاملے میں  قریبی رابطے میں رہنا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں