ایران مذاکراتی میز پر آئے ورنہ ہر قسم کے نتائج کےلیے تیار رہے: ٹرمپ کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد تہران پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کرے یا ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد تہران پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کرے یا ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔
گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے کیا گیا جوہری معاہدہ بہت بڑی غلطی تھی۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عاید کی جائیں اور اسے معاہدے کی آڑ میں دی گئی تمام رعایتیں ختم کی جائیں۔
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جوہری پروگرام پر دوبارہ کام شروع کیا تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔
جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ ایران کی طرف سے جوہری سرگرمیوں پر کام شروع ہونے پر واشنگٹن کیا کرے گا تو ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اِس کا پتہ اُسی وقت چلے گا جب وہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں ایرانیوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو بند کریں۔
ابھی یہ مشورہ زبانی ہے مگر ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی عوام غزہ میں نسل کشی کے خلاف اپنی صدا بلند کریں، صدرِ کولمبیا
آج اسرائیل کے لوگوں کو عالمی امن اور زندگی کے حق کے دفاع میں سب سے آگے ہونا چاہیے