روس:پوٹن نے حلف اٹھالیا،سن 2024 تک صدارتی قلمدان سنبھالیں گے

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے  آج اپنی چوتھی مدت کے لیے حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد وہ سن 2024 تک عہدے پر فائز رہیں گے

965539
روس:پوٹن نے حلف اٹھالیا،سن 2024 تک  صدارتی قلمدان سنبھالیں گے

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے  آج اپنی چوتھی مدت کے لیے حلف اٹھا لیا ہے ۔

مارچ میں ہونے والے  صدارتی  انتخابات میں انہوں نے ریکارڈ 76.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔

ُ ان کی تقریب حلف برداری میں تقریبا ً5 ہزار افراد شریک تھے۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن گزشتہ اٹھارہ  سالوں  سے اقتدار میں ہیں جو کہ اب  سن 2024 تک صدر  رہیں گے۔

 پروٹوکول کے مطابق نئے حلف سے قبل پوٹن کی موجودہ حکومت مستعفی ہو  گئی۔

 امید کی جا رہی ہے کہ دیمتری میدیودیف کو دوبارہ وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں