نائیجیریا:مسلح حملہ آوروں نے 45 دیہاتیوں کو ہلاک کر دیا
مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کادونا کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک دیہات گواسکا پر حملہ کر کے منظم جرائم پیشہ گروہ کے اراکین نے 45افراد کو ہلاک کر دیا ہے
965157

مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کادونا کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک دیہات گواسکا پر حملہ کر کے منظم جرائم پیشہ گروہ کے اراکین نے 45افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
اس دیہات میں حملہ آوروں نے خاص طور پر ایسے افراد کو چُن چُن کر ہلاک کیا جو حفاظت اور گاؤں کے دفاع پر مامور تھے۔
بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی نعشیں گلیوں اور جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہیں۔
گزشتہ روز رونما ہونے والی واردات میں شامل جرائم پیشہ گروہ کو مویشیوں کی چوری، رہزنی، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔
متعللقہ خبریں

کینیا اور صومالیہ میں شدید بارشیں،21 افراد ہلاک
کینیا اور صومالیہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک ہو گئے