ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی ترکی آمد، ترکی پر دنیا کے اعتمادکا مظہر ہے: صدر ایردوان

صدر ایردوقان نے تارِکی مصر مارکیٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دنیا   کے چاروں اطراف سے  آنے والے سیاح اس مارکیٹ میں بڑی گہری دلچسپی لیتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  اس مارکیٹ کی مرمت کرتے ہوئے اس کی اصلی شکل میں   بحال کردیا گیا ہے

964170
ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی ترکی آمد، ترکی پر دنیا کے اعتمادکا مظہر ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ کہ اس سال ترکی  میں چالیس ملین سیاح آئیں گے جو ایک نیا ریکارڈ ہوگا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں تاریخی  مصر مارکیٹ  کی مرمت مکمل ہونے کے بعداس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ   یہ تاریخی مارکیٹ استنبول کی علامت کی حیثیت رکھتی ہے اور دنیا   کے چاروں اطراف سے  آنے والے سیاح اس مارکیٹ میں بڑی گہری دلچسپی لیتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  اس مارکیٹ کی مرمت کرتے ہوئے اس کی اصلی شکل میں   بحال کردیا گیا ہے اور اس مارکیٹ میں جدید سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

توپخانے  نصرتیے مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کرنے کے بعد   تاریخی مصر مارکیٹ  کی مرمت کے بعد اس  کا افتتاح کرتے ہوئے  کہا کہ سلطان  محمود دوئم کی یاد گار کو  نیک مقاصد کے لیےاستعمال کرنے کی دلی تمنا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی عمارتیں  دراصل  تہذیب کی آئینہ دار ہیں  اور ماضی کے ان شاہکاروں  کی تحفظ کیے بغیر اپنے مستقبل  کو نہیں سنوار سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جڑی  تاریخ تک پھیلی ہوئی ہیں ، اس لیے   ہم پر کوئی غیر مہذب ہونے کا الزام عائد نہیں کرسکتا ۔  انہوں نے کہا کہ  وسطی ایشیا سے بلقان تک ، شمالی افریقہ سے   کریمیا تک  آپ جہاں بھی چلے جائیں  ہمارے آباو  اجداد  کےاثرات نمایاں  طور پر آپ کو دکھائی دیں گے۔  

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس استنبول جیسا تاریخی اثاثہ موجود ہے جس کی ہمیں حفاظت کرنے  کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کے بارے میں کہا کہ   ترک مسلح افواج نے  شام میں  عفرین  کے علاقے سے  تمام دہشت گرد تنظیموں جن میں پی کے کے، کے سی کے،  پی وائی ڈی، وائی پی جی  اور داعش شامل ہیں مکمل صفایا کردیا ہے اور ان علاقوں میں   آباد    عوام کو ان دہشت گرد تنظیموں کے  ظلم و ستم  سے بچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک علاقے سے  4 ہزار 376 دہشت گردوں  کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔



متعللقہ خبریں